وزیراعظم کی ڈیووس میں مختلف کارپوریشن نمائندوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی پیشکش

کستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کے اقتصادی اعشارئیے مثبت ہوئے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے میں چینی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، نوازشریف کی مختلف بین الاقوامی کارپوریشنز کے سربراہوں سے ملاقاتوں میں گفتگو حکومت معیشت کیلئے بہتر اقدامات کر رہی ہے،پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں، سی ای او پراکٹر اینڈ گیمبل

بدھ 18 جنوری 2017 18:09

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ڈیووس میں مختلف کارپوریشن نمائندوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کے اقتصادی اشارئیے مثبت ہوئے ہیں، اقتصادی راہداری میں چینی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔بدھ کو ڈیووس میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے مختلف بین الاقوامی کارپوریشنز کے سربراہوں نے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم نے کارپوریشن کے نمائندوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی پیشکش کی،ملاقات کرنے والوں میں چیف ایگزیکٹو افسر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ہوزے وینال بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے،پاکستان کے اقتصادی اعشارئیے مثبت ہوئے ہیں،آج کا پاکستان ماضی سے بالکل مختلف سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام ہے،دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں کاروبار کے بہترین مواقع ہیں۔

(جاری ہے)

۔اس موقع پر سی ای او سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ہوزے وینال نے کہاکہ پاکستان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری میں چینی بنکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پاکستان میں چھوٹے،درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں نمایاں بہتری آرہی ہے،پاکستان اقتصادی میدان میںدرست سمت پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا،پاکستان میں توانائی اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری پر خوشی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سی ای او پراکٹر اینڈ گیمبل نے کہا کہ پاکستان میں سازگار،سرمایہ کاری کا ماحول قابل ستائش ہے،حکومت معیشت کیلئے بہتر اقدامات کر رہی ہے،پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔…(خ م)