پاکستان،عالمی بنک اور اے آئی آئی بی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

عالمی بینک اور اے آئی آئی بی تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے میں تعاون کریں گے عالمی بنک اور اے آئی آئی بی مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان،عالمی بنک اور اے آئی آئی بی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،عالمی بینک اور اے آئی آئی بی تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے میں تعاون کریں گے۔بدھ کو پاکستان،عالمی بنک اور اے آئی آئی بی کے درمیان معاہدے پر عالمی بنک،اے آئی آئی بی اور فنانس ڈویژن کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،عالمی بنک390ملین ڈالر اور اے آئی آئی بی 300ملین ڈالر فراہم کرے گا،معاہددے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ عالمی بنک اور اے آئی آئی بی مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔اس موقع پر نمائندہ اے آئی آئی بی نے کہا کہ منصوبے میں شرکت پر خوشی ہے،معاہدے پر دستخط پر پاکستان اور عالمی بنک بھی مبارکباد کا مستحق ہے،منصوبے سے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔اس موقع پر نمائندہ عالمی بینک نے کہاکہ توانائی بحران پر قابو پانے کا منصوبہ خوش آئند ہے،پاکستان میںمنصوبوں میں شفافیت کے عمل کو سراہتے ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :