ترک جنگی طیاروں کی شام کے شمالی علاقے پربمباری ، 17 دہشتگرد ہلاک،137 ٹھکانے تباہ

بدھ 18 جنوری 2017 18:13

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ترک جنگی طیاروں کی شام کے شمالی علاقیپر بمباری میں 17 دہشت گرد ہلاک،137 ٹھکانے تباہ ہو گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترک میڈیا کے مطابق ترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کے لیے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گردوں کو ہلاکہو گے ہیں ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی خطرات کو دور کرنے اور مخلوط قوتوں کی حمایت کی غرض سے شام کے شمالی علاقے میں 24 اگست سے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی پوری شدت کیساتھ جاری ہے ۔

کاروائی کے 148 ویں روز داعش کے 137 ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے ۔مسلح افواج کے جنگی طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں نے الباب اور صفلانیہ کے 8 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے دہشت گردوں کی 8 پناہ گاہوں ،ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے ۔ کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک 2945 دستی آتش گیر مادے اور 43 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :