ایران نے آستانہ مذاکرات میں امریکی شمولیت کو مستردکر دیا

آستانہ میں شام کے قیام امن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی شرکت قبول نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

بدھ 18 جنوری 2017 18:13

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایران نے آستانہ مذاکرات میں امریکی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آستانہ میں شام میں قیام امن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی شرکت کو قبول نہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام میں قیام امن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں امریکہ کی شرکت کو قبول نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ آستانہ مذاکرات کا مقصد شام میں جنگ بندی کو مستحکم کرنا ہے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ شام میں قیام امن کی بحالی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ماسکو میں ا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیوروف نے کہا کہ آستانہ مذاکرات شامی مخالفین کو سیاسی حقوق کی ضمانت فراہم کریں گے۔روس ان مذاکرات میں خود بھی شرکت کرے گا اور امریکہ اور اقوام متحدہ کو بھی آستانہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر روس مداخلت نہ کرتا تو دو یا تین ہفتوں میں دمشق کا صفایا ہوجاتا۔ ہم نے مداخلت کرکے دمشق کو سقوط سے بچالیا ہے ۔