ماسٹر کارڈ نے الیکٹرانک ادائیگی کو فعال کرنے کے لیے نادرا کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 17:31

ماسٹر کارڈ نے الیکٹرانک ادائیگی کو فعال کرنے کے لیے نادرا کے ساتھ تعاون ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : ماسٹر کارڈ نے آج الیکٹرانک ادائیگی کو فعال بنانے اور پاکستان کے قومی شناختی کارڈز کو بہتر بنانے کے لیے نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے 13 ہندسی کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے حکومتی مالی قرضوں کی مالی ادائیگی اور لین دین کر سکیں گے۔

اس قومی شناختی کارڈ کا نمبر استعمال کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس سے پیسے کی منتقلی کے لیے خود کسی بنک کی برانچ یا کرنسی تبدیل کرنے والے مراکز نہیں جانا پڑے گا۔ اس معاہدے کی طے کردہ شرائط کے تحت شہری قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ کارڈز اور نادرا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جاری کی جانے والی کسی بھی دستاویزات کی آن لائن ادائیگی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کا اعلان ورلڈ اکنامک فورم 2017ء کے سالانہ اجلاس میں ماسٹر کارڈ کی شمولیت پر کیا گیا ۔ یہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں 17 سے 20 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ماسٹر کارڈ کے لیے پاکستان اور افغانستان کے کنٹری مینجر اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ یہ نئی سروس ترسیلات زر پھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں افراد کے لیے مفید ہو گی۔ اور چونکہ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے لہٰذا یہ سروس یہاں کامیاب بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :