اٹلی کے وسطی علاقہ میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بدھ 18 جنوری 2017 18:23

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اٹلی میں زلزلہ کی تباہ کاریوں سے ایک سال سے نبرد آزما وسطی علاقہ میں بدھ کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 5.4 درجے تھی اور اس کا مرکز شدید برف باری والے علاقہ میں تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے ابروزو اور مارچے نامی علاقوں اور روم میں بھی محسوس کئے گئے اس زلزلے کا مرکز اماتریس نامی پہاڑی قصبہ کے قریب تھا جو محسوس کئے جو علاقہ میں پہلی مرتبہ آنے والے زلزلہ میں گذشتہ سال تباہ ہو گیا تھا اور 6 درجہ کی شدت کے زلزلہ سے تقریباً 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے یہ تازہ ترین زلزلہ اس علاقہ میںاماتریس نامی پہاڑی قصبہ کے قریب آیا ہے جہاں 36 گھنٹوں سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

فوری طور پراس زلزلہ سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :