Live Updates

فائونڈر گروپ تحریک انصاف کے اندر جمہوریت اور احتساب کا قیام چاہتا ہے، جاوید انتظار

بدھ 18 جنوری 2017 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) تحریک انصاف میں آمریت ہے، تحریک انصاف پر پارٹی فنڈز خورد برد کا مقدمہ چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہ بات پاکستان تحریک انصاف فیڈرل کیپٹل کے بانی جنرل سیکرٹری اور فائونڈر گروپ کے مرکزی رہنما جاوید انتظار نے کارکنوں سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لیں فائونڈر گروپ (ن) لیگ کا حمایت یافتہ نہیں، (ن) لیگ کی حمایت کرنے والے ہر کارکن کو فائونڈر گروپ سے فارغ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائونڈر گروپ تحریک انصاف کے اندر جمہوریت اور احتساب کا قیام چاہتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات