ورسک بجلی گھر کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے معاہدہ ہوگیا ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف

بدھ 18 جنوری 2017 18:30

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ ورسک بجلی گھر کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے معاہدہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران احمد حسن‘ محسن عزیز‘ جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ ورسک بجلی گھر کی استعداد 243 میگاواٹ تھی لیکن مشینری پرانی ہونے کی وجہ سے پیداواری استعداد کم ہو کر 185 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواری استعداد کی بحالی کے لئے دو کروڑ 22 لاکھ روپے کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ قرضے کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :