تین سال کے دوران تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے سماجی بھلائی کے فنڈز کی مد میں 25 لاکھ ڈالر سے زائد جمع ہوئے،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

بدھ 18 جنوری 2017 18:30

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین سالوں کے دوران تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے سماجی بھلائی کے فنڈز کی مد میں 25 لاکھ ڈالر سے زائد جمع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں سماجی بھلائی کے فنڈ کی رقم متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے مشترکہ اکائونٹ میں جمع کرانے کی پابند ہیں۔ یہ رقم عوامی بھلائی کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے۔