دوہری شہریت کے حامل فرد کا او جی ڈی سی ایل کا مینجنگ ڈائریکٹر بننے پر کوئی پابندی نہیں،شاہد خاقان عباسی

بدھ 18 جنوری 2017 18:30

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل فرد کا او جی ڈی سی ایل کا مینجنگ ڈائریکٹر بننے پر کوئی پابندی نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سسی پلیجو‘ میاں عتیق شیخ کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے لئے انتخاب کے لئے دو بار اشتہار دیا گیا لیکن کوئی موزوں امیدوار نہیں مل سکا۔

اس وقت ایم ڈی کے عہدے پر کام کرنے والے دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ یہ پہلے بھی ملٹی نیشنل آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں او جی ڈی سی ایل میں سفارش پر کوئی بھرتی نہیں ہوئی۔ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں او جی ڈی سی ایل میں دوہری شہریت کے حامل کسی بھی شخص کو تعینات کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔