ایس ایم ای بنک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ‘ دس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،میاں رضا ربانی

بدھ 18 جنوری 2017 18:30

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایس ایم ای بنک میں ان کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے‘ دس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بنک کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کے اکائونٹ میں دس کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ سراسر فراڈ ہے نہ تو ان کا ایس ایم ای بنک میں اکائونٹ تھا اور نہ ہی اس وقت کوئی اکائونٹ ہے اور بنکس میں جو بھی ان کے اکائونٹس ہیں ان میں جمع رقم کی تفصیل انکم ٹیکس گوشواروں میں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اس معاملے پر ایس ایم ای بنک کے صدر سے بات کی ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کے نوٹس میں بھی یہ بات لائے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ایس ایم ای بنک کے صدر سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کرانے کو کہا گیا ہے کہ ایسا کس طرح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس کی تحقیقات کرا رہے ہیں۔ ایوان کے ارکان کے نوٹس میں یہ چیز لانا ضروری تھی کیونکہ یہ سراسر ایک فراڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :