سینٹ، باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کیلئے خیبر پختونخوا کے اراکین سینٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری

بدھ 18 جنوری 2017 18:33

سینٹ، باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کیلئے خیبر ..

اسلام آباد ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سینٹ نے باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام اراکین سینٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی‘ اس سلسلے میں بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی کہ ایئرپورٹ کی توسیع کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام اراکین سینٹ پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے‘ یہ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں کنوینئر منتخب کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں پیش کی جائے گی۔