خورشید شاہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں دس کروڑروپے جمع ہونے کی رسید ملنے پر حیران و پریشان ہوگئے

اپوزیشن لیڈر کا معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ

بدھ 18 جنوری 2017 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں دس کروڑروپے جمع ہونے کی رسید ملنے پر حیران و پریشان ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی میں قائم چیمبر میں رقوم کی منتقلی سے متعلق بینک رسید موصول ہوئی جسے وہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور کسی بھی ایسی ٹرانزیکشن سے لا علمی کا اظہارکیا اور اپنے اسٹاف کو فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔اسٹاف کے رابطہ کرنے پر بینک حکام نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دے دیا دیتے ہوئے جواب دیا کہ ہم نے ایسی کوئی ڈپازٹ رسید جاری نہیں کی اپوزیشن لیڈر نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔