پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،ْاچھا ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا ،ْ جاوید ہاشمی

عمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا اور مجھے کہا کہ اسے ڈیفنڈ کرو ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 18:49

پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،ْاچھا ہے دودھ کا دودھ اور پانی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،ْاچھا ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کیس میں اعتراض کرنے والے اور جوابدہ دونوں فریقین نے سپریم کورٹ کی حاکمیت کو تسلیم کیا ہے،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ عمران خان کی ملاقات سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور جنرل طارق سے ہوئی بلکہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ تصدق جیلانی چلا جائیگا اور جو اس کے بعد آئیگا، وہ اسمبلی توڑ دے گا اور 60 دن بعد نئے الیکشن ہوجائیں گے اور ہم جیتیں گے ،90دن کیلئے سپریم کورٹ کی حکومت ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار کہا تھا وہ قرآن اٹھانے کو تیار ہیں ،ْوہ جو باتیں کر رہے ہیں اس کیلئے قرآن اٹھانے کی ضرورت نہیں، وہ اجازت دیں میں بنی گالا حاضر ہو جائوں گا،عمران خان بات کریں اور میں بات کروں ،قوم کو سچ کا اندازہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہاکہ نئے الیکشن کی تیاری کے لئے جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور مجھے لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا۔ میرے اعتراض پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کھمبے کو کھڑا کرونگا تو وہ بھی جیت جائیگا۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے شوکت خانم کا پیسہ آف شور کمپنی میں انویسٹ کیا اور مجھے کہا کہ اسے ڈیفنڈ کرو۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 5 کروڑ روپے لے کر راولپنڈی کے پٹواری کو ٹکٹ دی۔