پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھی، سابق امریکی سفیر

پاکستان میں جاری سیاسی اصلاحات کو صبرکے ساتھ دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا ،ْ کیمرون منٹر

بدھ 18 جنوری 2017 18:49

پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھی، سابق امریکی سفیر

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا اور اسامہ کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سابق امریکی سفیرکا پاکستان کے سابق جنرل (ر) راحیل شریف کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے میں کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا ،ْاسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پرالزام لگانے والے غلط ہیں جس کے باعث پاکستان اورامریکا کے تعلقات کو بھی بہت نقصان پہنچا، پاکستان میں جاری سیاسی اصلاحات کو صبرکے ساتھ دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ تعلقات میں بہتری کی بہت کوشش کی اوران کوششوں کے اب نتائج سامنے بھی آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے ہمیں مثبت تعلق رکھنے ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی فضا دور کی جاسکتی ہے ،ْ سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرنے جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :