منشیات کی روک تھام میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار

اکمل اویسی پیر زادہ اور ڈاکٹر ظفر اقبال میاں سمیت اے این ایف کے دیگر حکام کی شرکت

بدھ 18 جنوری 2017 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان کے زیر اہتمام منشیات کی روک تھام کے حوالے سے گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اے این ایف ،سوشل ڈیپارٹمنٹ سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منعقدہ سیمینار کی صدارت اکمل اویسی پیرزادہ نے کی ۔

اس کے علاوہ تقریب میں ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ،فاضل بھٹی ،محمد علی سمیت اے این ایف ،سوشل ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نمائند گان نے شرکت کی ،اس موقع پر اکمل اویسی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے ۔سول سوسائٹی اور حکومتی اداروں کو مل کر مستقبل کے معماروں کو تحفظ دینا ہو گا کیونکہ منشیات کا پھیلاؤ دہشت گردی سے زیادہ خوفناک ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ نشہ سے جسمانی صحت کی بربادی کے ساتھ روح کا بے داغ اور شفاف آئینہ بھی غبار آلود ہوتا جا رہا ہے ۔رشتوں اور ماحول کی پاکیز گی کو قائم رکھنے کیلئے تمام افراد کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا ۔تقریب میں قاضی عبداللطیف ،خالد میو ،ڈاکٹر محمد ریاض ،انعام اللہ ،قاضی جاوید ،عبدالجبار انصاری ،محمد اسلم ، ثناء اللہ راٹھور ،سید محمد علی جعفری ،صابر حسین ،شاہد محمود ،ڈاکٹر سعدیہ طفیل ،تسلیم غزل ،نائلہ طاہر ،سمیرا انور ،فاروق طفیل ،مافیہ حسین ،صباء شبیر ، ماریہ نصیر ،گلناز نصر اللہ ،عارف صدیقی ،محمد علی اور ڈاکٹر محمد افضل میو نے بھی شرکت کی ۔