نفیسہ شاہ نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل سے متعلق تحقیق پر مبنی اپنی کتاب خورشید شاہ کو پیش کردی

اپوزیشن لیڈر سے کتاب کوخصوصی طور پر پڑھنے کی استدعا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹیاں دینے پر شکریہ ادا کیا کتاب100فیصد حقیقت پر مبنی ہے نفیسہ شاہ کو ریسرچ کیلئے چھٹیاں دینے پر اس کتاب میں میرا بھی 10فیصد حصہ بنتا ہے، خورشید شاہ کی پیپلزپارٹی کی رہنما سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل سے متعلق ریسرچ پر مبنی اپنی کتاب اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کو پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سیدخورشید شاہ کو غیرت کے نام پر خواتین کے قتل سے متعلق اپنی ریسرچ پر مبنی کتاب پیش کی اور اسے خصوصی طور پر پڑھنے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹیاں دینے پر سیدخورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ کتاب دنیا بھر میں خصوصاً بالائی سندھ خواتین کے غیرت کے نام پر قتل پر کی گئی ریسرچ پر مبنی ہے،کتاب میں غیرت کے نام پر قتل کے خواتین کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہا کہ یہ کتاب100فیصد حقیقت پر مبنی ہے میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو ریسرچ کیلئے چھٹیاں دیں،اس لیے اس کتاب کی تیاری میں میرا بھی 10فیصد حصہ بنتا ہے۔…(خ م+ار)