پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا ۔ کنونیئر کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا۔ تاہم ایف بی آر کے چیئرمین کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔ …(رانا+ار)

متعلقہ عنوان :