پاک آسٹریلیا تیسراون ڈے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کو جارحانہ کھیل کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 19:25

پاک آسٹریلیا تیسراون ڈے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کو جارحانہ ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں تیسرے ون ڈے کے لئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ جبکہ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادیں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کیلیے کچھ بھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پرتھ میں ڈیرے ڈال لیے، کنگروز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لئے شاہینوں نے پنجے تیز کرنے شروع کردیئے۔

دوسرے ون ڈے میں کامیابی نے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔کوچ مکی آرتھر نے بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز نے پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔

ون ڈے کپتان اظہرعلی ہمسٹرنگ انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجر کے مطابق اظہر تیسرے میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ حفیظ ایک بار پھر کپتانی اور بیٹنگ میں خود کو منوائیں گے۔ جنید خان اور محمد عامر کی جوڑی پر کوچز خاص توجہ دے رہے ہیں۔ پرتھ میں قومی پیس ااٹیک ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :