کر کٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ،بیٹسمین119گیندیں کھیل کر کوئی سکور نہ بنا سکا

میچ سے قبل میری آنکھ میں تکلیف تھی، جسکی وجہ سے میں نے پورا میچ ایک آنکھ کی مدد سے کھیلا، کیویز بلے باز فریزر ولسن

بدھ 18 جنوری 2017 19:25

کر کٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ،بیٹسمین119گیندیں کھیل کر کوئی سکور نہ ..
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) کر کٹ کی تاریخ میں آیئے دن نئے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے ہیں ، گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ میں مقامی کلب ٹورنامنٹ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا ریکارڈ بنا۔اوٹاگو کنٹری کلب کا مقامی ایونٹ میں سائوتھ لینڈ سے میچ جاری تھا۔ اوٹاگو کی ٹیم سخت 99 پر سات وکٹ گنوا کر شکست کے قریب تھی۔ میچ ختم ہونے میں 30 سے زائد اوورز باقی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان فریزر ولسن کریز پر پہنچے اور ڈرا ذہن میں رکھ کر بولرز کو تھکانا شروع کردیا۔ انہوں نے اس دوران 119 گیندوں کا سامنا کیا لیکن کوئی رن نہ بنایا لیکن بدقسمتی سے ہیپی اینڈنگ کے قریب ان کے ٹیم کے بیٹسمین ایک اوور میں آئوٹ ہوئے اور فریزر دوسرے اینڈ سے یہ تماشہ دیکھنے پر مجبور تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا میچ سے قبل ان کی آنکھ میں تکلیف تھی، انہوں نے پورا میچ ایک آنکھ کی مدد سے کھیلا۔

متعلقہ عنوان :