وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے نقصان جنگل کیس میں ملوث محکمہ جنگلات کے مہتمم جنگلات غلام محمد بٹ کیرن ڈویژن ، رینج آفیسر ریاض احمد سمیت 6اہلکاران کو معطل کر کے ملک نثار ناظم جنگلات میر پور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 19:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے نقصان جنگل کے کیس میں ملوث محکمہ جنگلات کے مہتمم جنگلات غلام محمد بٹ کیرن ڈویژن ، رینج آفیسر ریاض احمد سمیت چھ اہلکاران کو معطل کر کے ملک نثار ناظم جنگلات میر پور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کیرن ڈویژن میں محکمہ جنگلات کے اہلکاران کے خلاف نقصان جنگل کی خبریں شائع ہوئی تھیں جس پر ناظم اعلیٰ جنگلات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کروائی ، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اہلکاران نقصان جنگل میں ملوث پائے گئے ہیں جس پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے کارروائی کرتے ہوئے مہتمم جنگلات غلام محمد بٹ کیرن ڈویژن ، ریاض احمد رینج آفیسر ، نوید احمد بلاک آفیسر ، راجہ مسعود فاریسٹ گارڈ ، بشارت حسین فاریسٹ گارڈ ، ریاض احمد وائرلیس آپریٹر کو ملازمت سے معطل کر کے ناظم جنگلات میر پورملک نثار کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے جو اندر ایک ماہ انکوائری کر کے وزارت جنگلات کو رپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :