آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، جنرل قمر جاوید باجوہ کاقندھار دھماکہ میں یو اے کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

عیسیٰ عبداللہ کی پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی تعریف ، خطے میں امن و استحکام کیلئے یو اے ای کے تعاون جاری رکھنے کا عزم

بدھ 18 جنوری 2017 19:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میںقندھار دھماکہ میں یو اے کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کے فروغ میں سفیر کے کردار کو سراہا جبکہ یواے کے سفیر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آرمی چیف نے عیسیٰ عبداللہ سے قندھار دھماکہ میں یو اے کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کے فروغ میں سفیر کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر یو اے کے سفیر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تعریف کی ۔ یو اے کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔