فوجی عدالتوں کو توسیع نہیں ملے گی ، مشاورت کے نام پر دھوکہ ہو رہا ہے،دہشتگردی ختم ہوئی تو کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں قائم ہونے والا اقتدار بھی ختم ہو جائیگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ کے بعد سادہ لوح سمجھ جائیں دہشتگردی کے پروموٹرز اقتدار میں بیٹھے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی علماء کونسل کے رہنمائوں سے ٹیلیفون پر گفتگو
بدھ 18 جنوری 2017 19:31
(جاری ہے)
دہشتگردی ختم ہوئی تو ان کا اقتدار اور سیاست بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیگی کیونکہ یہ دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے اقتدار حاصل کرتے اور اسے بچاتے ہیں۔
حکمران جماعت کے وزراء کے کالعدم تنظیموں سے روابط اور سیاسی تعلقات کس چھپے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کسی سادہ لوح کو اب اس بات پر ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ آپریشن ضرب عضب، قومی ایکشن پلان اور فوجی عدالتیں ،دہشتگردی کا خاتمہ موجودہ حکمرانوں کا نہ کل مسئلہ تھا نہ آج ہے۔ دہشتگرد ہزاروں پاکستانیوں کی مزید جانیں بھی لے لیں تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا مسئلہ لوٹ مار مچانا اور بچانا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد سے لیکر آج تک حکمرانوں نے اس رپورٹ کے کسی ایک جز کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا الٹا کمیشن کے سربراہ کو دھمکیاں دی گئیں، مذاق اڑایا گیا۔بالآخر اس رپورٹ پر بھی سپریم کورٹ کو نوٹس لینا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میں ذمہ دار اداروں کو متنبہ کررہا ہوں کہ اس خاموشی اور مصلحتوں کی سزا ملک اور قوم کو ملے گی اور دہشتگردی کے حوالے سے قوم، فورسز نے جو قربانیاں دی ہیں ان کرپٹ اور دہشتگردوں کے ہمدرد حکمرانوں کے باعث ضائع ہو جانے کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ میں جو سب سے اہم ترین نقطہ ہے وہ دہشتگردی کے خاتمے کے متبادل بیانیے کا تیار نہ ہونا ہے ۔حکمرانوں سے یہ کون پوچھے گا کہ 2 سال بعد بھی متبادل بیانیہ تیار کیوں نہیں ہوا قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا سب سے بڑی عدالتوں کے ججز نے بھی کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اقتدارمیں آنے والی حکومت کے مجرمانہ رویے کی نشاندہی کر دی اس کا نوٹس نہیں لیا گیا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنی قومی، ملی و عالمی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے متبادل بیانیہ دیا ہے جو 25 کتب پر مشتمل ہے جس سے دنیا کے بیشتر مسلم و غیر مسلم ممالک استفادہ کررہے ہیں جبکہ انتقام اور کرپشن میں اندھی حکومت اس متبادل بیانیے سے آج کے دن تک استفادہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.