آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سفیرمتحدہ عرب امارات کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،سفیرعیسیٰ الباشا کی پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف،آرمی چیف کی قندھارحملے میں یواے ای باشندوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 جنوری 2017 18:35

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سفیرمتحدہ عرب امارات کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشانے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور یواے ای کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشاکے درمیان ملاقات آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے فروغ میں سفیرکے کردارکی تعریف بھی کی۔

جبکہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے فاٹا اور کے پی کے میں یواے ای کے ترقیاتی کاموں پرتعاون کوسراہا۔آرمی چیف نے قندھاحملے میں یواے ای کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس بھی کیا۔اس موقع پرسفیرمتحدہ عرب امارات نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔سفیرمتحدہ عرب امارات نے خطے میں امن کے استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کاعزم بھی کیا۔