امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 19:37

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی، برطانوی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے، 2 پیسے اور 3 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 1.05 روپے اور 79 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.05 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 127.25 روپے سے بڑھ کر 130.30 روپے اور قیمت خرید 124.23 روپے سے بڑھ کر 127.22 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 112.19 روپے سے بڑھ کر 112.98 روپے اور قیمت خرید 109.54 روپے سے بڑھ کر 110.31 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :