بگ بیش ٹی ٹونٹی، آئش سودی کی تباہ کن بائولنگ، دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، سودی نے 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں

بدھ 18 جنوری 2017 19:40

بگ بیش ٹی ٹونٹی، آئش سودی کی تباہ کن بائولنگ، دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آئش سودی کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر کو 77 رنز سے شکست دے دی، سٹرائیکرز میچ جیتنے کے باوجود اور تھنڈر شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ تھنڈر کی ٹیم 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سودی نے غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے لیگ کے 29ویں میچ میں ایڈیلیڈسٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 178 رنز بنائے، بین ڈنک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی، شین واٹسن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سودی کی جادوئی سپن بائولنگ کے سامنے تھنڈر کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کپتان شین واٹسن 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، سودی نے 6 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :