سردی بڑھنے کے ساتھ گیس کی طلب میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے‘ پنجاب میں پیداوار طلب سے 50 فیصد کم ہے جس کے باعث صارفین کو مسائل کا سامنا ہے‘ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت نہیں بڑھنے دی‘ ماضی میں ایل پی جی کا سلنڈر 2500 روپے تک ملتا رہا جس کی قیمت آج 1200 روپے ہے
وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں سوالات کا جواب
بدھ 18 جنوری 2017 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گیس کی طرح ایل پی جی کی طلب بھی سردی میں بڑھتی ہے اور اس بار 50 فیصد طلب بڑھی لیکن قیمت فی سلنڈر 1200 سے کم ہے حالانکہ پہلے یہ 2500 تک تھی۔
پنجاب میں طلب زیادہ اور پیداوار پچاس فیصد کم ہے لیکن ماضی کے مقابلے میں گیس کی سپلائی کی صورتحال بہتر ہے۔ بعض جگہ لوگ کمپریسر کا استعمال کرتے ہیں جو غیرقانونی ہے جس سے مسائل بڑھ جاتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ پنجاب میں گیس کے 70 لاکھ صارفین ہیں اور پانچ فیصد صارفین کو جز وقتی طور پر گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اڑھائی سو ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی ہے اور اگلے سال مزید گیس شامل کریں گے۔ امید ہے کہ اس سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ قبل ازیں سینیٹر میر عتیق شیخ نے توجہ دلائو نوٹس پر ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ملک میں ایل پی کے لئے استعمال ہونے والے سلنڈر انتہائی ناقص ہیں اور ان کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے آنے کے بعد سی این جی سٹیشنزکے کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے اور بعد میں انہیں پائپ لائنز میں سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی دی گئی جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے ایوان کی توجہ اس جانب دلائی کہ سردی کے ساتھ ہی بہت سے علاقوں میں گیس کا پریشر بہت کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.