Live Updates

عمران خان کی منطق الگ ہے وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا قانون ہے کہ جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت بھی دیتا ہے لیکن عمران خان کی منطق الگ ہی ہے کیونکہ وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان مسلسل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 66 وزیراعظم محمد نواز شریف کی صوابدید نہیں اور اگر وہ چاہیں بھی تو یہ نہیں کر سکتے کہ میں آرٹیکل 66 کو ختم کرتا ہوں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے جو بات پارلیمنٹ میں کہی وہی بات قوم سے خطاب میں کہی لہذا ان پر آرٹیکل 66 لاگو نہیں ہوتا، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس پورا اختیار ہے کہ پارلیمنٹ میں جو بات ہوئی اس پر بات کرے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاناما کیس پر صرف سیاست کر رہی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات