بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداللہ الباشا النعیمی کی ملاقات

بدھ 18 جنوری 2017 19:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداللہ الباشا النعیمی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدنے قندھار دھماکے میں یو اے ای کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر یو اے ای کے سفیر کے کردار کو سراہا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اور کے پی کے میں ترقیاتی کاموں کے لئے یو اے ای کے تعاون پرمتحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا اورکہا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں امن وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرتا رہے گا۔