اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق بھی جعلی ٹرانزیکشن سے نہ بچ پائے

سردارایازصادق کوکروڑوں روپے ٹرانزیکشن کی رسید موصول،اس سے قبل چیئرمین سینیٹ رضاربانی،خورشید شاہ،فضل الرحمن اور اعتزازاحسن کے اکاؤنٹس میں بھی جعلی ٹرانزیکشن ہوئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 جنوری 2017 19:02

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری2017ء) :اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے بینک اکاؤنٹ میں جعلی ٹرانزیکشن کاانکشاف ہواہے،سردارایازصادق کوکروڑوں روپے ٹرانزیکشن کی رسید بھی موصول ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے تحقیقات کیلئے گورنراسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

جعلی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرکے آگاہ کیاجائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے مطلع کیاگیاکہ یہ جعلی ٹرانزیکشن ہے۔جعلی اکاؤنٹس اور جعلی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کوبھی ٹاسک دیاگیاہے۔واضح رہے چیئرمین سینیٹ رضاربانی ،اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشید شاہ،فضل الرحمن اور اعتزازاحسن کے اکاؤنٹ میں بھی جعلی ٹرانزیکشن کاانکشاف ہواہے۔