اے این پی خواتین کومعاشرے میں باعزت مقام دینے کیلئے جدوجہدکررہی ہے،شگفتہ ملک

بدھ 18 جنوری 2017 19:58

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی صدر اور سابق ایم پی اے شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے خواتین سیاسی طور پر بیدار ہو چکی ہے اور اپنے حقوق کیلئے لڑنا جانتی ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی خواتین کو معاشرے میں مقام دینے اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کر رہی تھیں ۔

اس موقع پرانہوں نے باچا خان اور ولی خان کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور عظیم پشتون قائدین کے فلسفہ سیاست پر عمل پیرا ہونے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ انہوںنے کہا کہ 22جنوری کو چارسدہ شوگر ملز گرائونڈ پر منعقد ہونے والے پختون اکابرین کے برسی کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد جلسہ عام میں شرکت کریگی جس کیلئے خواتین ونگ نے تیاریاں مکمل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :