کوہاٹ شہر میں نامعلوم افراد نے کیبل نیٹ ورک کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

بدھ 18 جنوری 2017 20:00

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) کوہاٹ شہر میں نامعلوم افراد نے کیبل نیٹ ورک کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعات کے مطابق گزشتہ شب ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا مالک محمد فاروق ولد صابرین کوہاٹ شہر میں واقع اپنے کیبل سنٹر سے موٹر سائیکل پر اپنی رہائش گاہ حافظ آباد جارہا تھا جونہی جھنڈی سٹیشن کے قریب پہنچا توگھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر اچانک فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کئی گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے کچھ لمحہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کے بھائی محمد منیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث روپوش ملزمان کی تلاش اور واقعہ کے اصل محرکات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طو پروقوعہ کی اصل صورتحال اور ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔