پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فصل ربیع کیلئے 2500 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے ، ترجمان

بدھ 18 جنوری 2017 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ 31 جنوری 2017ء تک فصل ربیع 2016-17 ء کیلئے 2500 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔بینک کے ترجمان نے بتایا کہ بینک 16 جنوری 2017 ء تک مذکورہ فصل کیلئے 8761 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 43 ہزار 338 کاشتکار / ممبران میں 1592 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بینک نے 16 جنوری 2017 ء تک فصل خریف 2016 ء کی مد میں 94.97 فیصد کے حساب سے 1632 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔

غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بینک نے یکم جولائی 2016ء سے 31 دسمبر 2016ء تک 675 ملین روپے کی وصولی بھی کی ہے۔ بینک حکام نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو 100 فیصد مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :