ٹیکسٹائل پیکیج سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، افتخار بشیر

بدھ 18 جنوری 2017 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پیکیج سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکیج کے علاوہ بھی دیگر اقدامات بھی بروئے کار لائے جائیں جن میں وسطی ایشیاء اور افریقہ میں نئی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام شامل ہے تاکہ تجارتی خسارے پر قابو پایا جاسکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

انہوںنے کہا کہ برآمدی پیکیج کا دائرہ کار تمام صنعتوں تک پھیلایا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بجلی گیس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ اورمہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :