شام بارے آئندہ ہفتے مذاکرات میں امریکہ کی شمولیت کے خلاف ہیں‘ ایران

بدھ 18 جنوری 2017 20:12

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ایران نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے قازقستان میں ہونے والے شام بارے امن مذاکرات میں امریکہ کی شمولیت کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں دارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مذاکرات میں موجوودگی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے اور اسی وجہ سے ہم نے واشنگٹن کو مدعو بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہ اکہ موجودہ مرحلے میں ہمیں سہ فریقی سیٹ اپ رکھنا چاہیے۔ جبکہ کوئی بھی بڑا سیٹ اپ ہمیں ناکامی سے دو چار کر سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موڑ پر کسی بھی اور ملک کو مذاکرات میں شامل نہ کرنا ایران کی پالیسی ہے۔ (عابد شاہ)