سپریم کورٹ ،حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے کیس کی مختصر سماعت جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو حامد سعید کاظمی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا تھا کہ لطیف کھوسہ گزشتہ رات لاہور سے ہوائی جہاز پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن اسلام آباد کا موسم خراب ہونے کے باعث جہاز لینڈ نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد سردار لطیف کھوسہ کی عدالت میں پیش نہ ہوسکنے کی بنیاد پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔