لاہور، بیرون ملک سے لاکھوں مالیت کے موبائل سیٹ اور موبائل سے ملحقہ پارٹس سمگل کرنیوالا مسافر مال پکڑے جانے پر غائب

بدھ 18 جنوری 2017 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) بیرون ملک سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل سیٹ اور موبائل سے ملحقہ پارٹس سمگل کرنے والا مسافر مال پکڑے جانے پر اپنے بیگ چھوڑ کر غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے بعد بتایا کہ نامعلوم سمگلر کے سامان سے نہ صرف درجنوں قیمتی موبائل سیٹ برآمد ہوئے ہیں بلکہ انہوںنے دو قیمتی پروجیکٹ بھی قبضہ میں لیے ہیں۔ سامان کے مالک مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :