دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر اداروں کا اپنے کاروبار کے فروغ اور ترقی کے لیے اوریکل کلائوڈ کا انتخاب

دوسری سہ ماہی میں اسکے صارفین کی تعداد میں اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) : دنیا بھر میں کاروباری اور دیگر اداروں نے اپنے کاروبار کے فروغ اور ترقی کے لیے اوریکل کلائوڈ کا انتخاب کیا جس کی وجہ سے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 195 ملکوں میںمختلف حجم کی بے شمار کمپنیوں نے اوریکل کلائوڈ پر انحصار کرتے ہوئے اخراجات کم اور امور کو سادہ بناتے ہوئے مسابقتی برتری حاصل کی۔

اوریکل کلائوڈ پر روزانہ 55 ارب ٹرانزیکشن کمپنیاں انجام دیتی ہیں ان میں فورچون500 کمپنیاں اور دیگر بڑے ادارے شامل ہیں۔اوریکل پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ کے صدر، تھامس کوریئن نے کہا کہ اہم کمپنیاں جامع کلائوڈ سلوشنز کے لیے اوریکل کا انتخاب کررہی ہیں جو انہیں تیزی سے کاروباری معاملات، امور اور کام کو مربوط بنانے کے عمل کو کلائوڈ پر منتقل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو اپنے ورک لوڈ اور ایپلی کیشنز کو انجام دینے میں بہترین انتخاب اور آسانی میسر آتی ہے۔ اوریکل کو امید ہے کہ جیسے جیسے کمپنیاں کلائوڈ کی طرف منتقلی کے عمل میں آگے بڑھیں گی اوریکل کلائوڈ کے انتخاب میں مزید اضافہ ہوگا۔ اوریکل کلائوڈ ان کی استعداد کار کو بہترین بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ کاروباری انوائرمنٹ فراہم کرتا ہے۔ اوریکل اداروں کی ضروریات کے مطابق تمام کلائوڈ خدمات بشمول پبلک کلائوڈ، ایس اے اے ایس(SaaS)، پی اے اے ایس(PaaS)، آئی اے اے ایس (IaaS)فراہم کررہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :