پہلے بائونسر لگا پھر انگلی فریکچر ہوگئی ،مشفیق الرحیم کھیل سے دور

انگوٹھے کی انجری شدید نوعیت کی ہے، ایکسرے میں ایک نیا ہیئرلائن فریکچر سامنے آیا، مکمل آرام کی ضرورت ہے ، ٹیم فزیو

بدھ 18 جنوری 2017 20:29

پہلے بائونسر لگا  پھر انگلی فریکچر ہوگئی ،مشفیق الرحیم کھیل سے دور
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور ہو گئے، سر پر لگنے والے باؤنسر کے باعث بھی ڈاکٹرز نے انہیں 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ٹیم فزیو ڈین کانوے نے کہا کہ بیٹسمین کی انگوٹھے کی انجری شدید نوعیت کی ہے، ایکسرے میں ایک نیا ہیئرلائن فریکچر سامنے آیا ہے جو پہلے موجود نہیں تھا جس کے بعد بیٹسمین کو مزید آرام کی ضرورت ہے جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں سر پر گیند لگنے کے بعد کم از کم 3 سے 4 ہفتے کھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کانوے نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی کپتان کو انگلی کی انجری سے نجات پانے کیلئے زیادہ وقت درکار ہو گا، متعدد انجریز کے باعث انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ مشفیق الرحیم کی انجریز کے باعث کرائسسٹ چرچ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر نور الحسن کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ولنگٹن ٹیسٹ کے اختتامی روز بنگلہ دیشی کپتان کو کیوی پیسر ٹم ساؤتھی کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران انہیں ہاتھ پر چوٹ آئی تھی جو اب شدید نوعیت اختیار کر گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :