پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیں اور آئندہ سالوں میں مزید مستحکم ہونگے

سری لنکا میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین کا پاکستانی ینگسٹرز کرکٹ ٹیم کے پاکستانی سفارتخانے کیدورہ کے موقع پر اظہار خیال پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کا دورہ کرنے پر بڑی خوشی محسوس کر تے ہیں، سری لنکن عوام کی جانب سے بے پناہ محبت ملتی ہے، عمران نذیر

بدھ 18 جنوری 2017 20:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سری لنکا میں پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیں اور آئندہ سالوں میں مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے پاکستانی ینگسٹرز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

پاکستانی انٹر نیشنل کھلاڑیوں عمران نذیر،رانا نوید اور فیصل اقبال کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آئی سی پی ایل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی غرض سے سری لنکا کے دورے پر ہے، ٹیم نے بدھ کے روز کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

آئی سی پی ایل ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان،سری لنکا،بھارت،بحرین اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سفیر سید شکیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شاندار تعلقات میں کھیلوں میں روابط کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات آئندہ سالوں میں مزید مستحکم ہونگے۔ کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کا دورہ کرنے پر بڑی خوشی محسوس کر تے ہیں جہاں انہیں سری لنکن عوام کی جانب سے بے پناہ محبت ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :