کے پی کے سکوائش ایسوسی ایشن کا رواں سال قومی اور صوبائی سطح کی21 مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 20:48

کے پی کے سکوائش ایسوسی ایشن کا رواں سال قومی اور صوبائی سطح کی21 مقابلوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے امسال کھیلے جانیوالے قومی اور صوبائی سطح کی21 مقابلوں کے منعقد کرنے کی شیڈول کا اعلان کردیا ،جبکہ انکی خواہش ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں زیر تعمیر سکواش کورٹس میں ایشین انٹر یونیورسٹی سکواش چمپئن شپ کاانعقاد ممکن ہوسکے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان نے کہاکہ حال میں پشاور میں صوبائی لیول کا ایونٹ شروع ہے جبکہ 22سی25جنوری تک آل پاکستان سینئر سکواش چمپئن شپ ہوگی،3فروری سے صوبائی گرلز سکواش چمپئن شپ 3روزتک ہوگی،7مارچ کوآل پاکستان ویمن جونیئر ایونٹ ،22مارچ کوصوبائی جونیئرچمپئن شپ ،4اپریل کو انٹر ڈسٹرکٹ ایونٹ،26اپریل کو سینئر گرلز سکواش مقابلے ہونگے ۔

2مئی کونیشنل جونیئربوائز ایونٹ ،24مئی سے انٹر ڈسٹرکٹ گرلز چمپئن شپ کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یکم جون سے صوبائی جونیئر گرلز ایونٹ شروع ہوگی،یکم جولائی سے سکول اور جونیئر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپ لگایاجائیگا،10اگست کو جشن آزادی سینئر چمپئن شپ ہوگی،29اگست سے صوبائی جونیئر بوائز سکواش ایونٹ ہوگی،7ستمبر سے صوبائی انٹر ڈسٹرکٹ گرلز وبوائز کے مقابلے شروع ہونگے،28ستمبر کو صوبے کی سطح پر سینئر خواتین ایونٹ شرو ع ہوگا۔

6اکتوبر سے آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ کھیلی جائے گی۔26اکتوبر کے پی انٹر ڈسٹرکٹ لیگ ایونٹ ہوگی،یکم نومبر سے آل پاکستان نیشنل بنک ایونٹ جبکہ 23نومبر سے آل پاکستان آئی سی ایم ایس گرلز سکواش چمپئن شپ ہوگی،اور یکم دسمبر کو آل پاکستان جونیئر گرلز مقابلے شروع ہونگے اور 22سی24دسمبر تک آل پاکستان مینزسکواش چمپئن شپ کھیلی جائے گی۔

قمرزمان نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پشاور میں انٹر سطح کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں ،تاہم سپاسنسرشپ کی شدید کمی ہے ۔ہم نے اس وزیر اعلیٰ سے صوبے میں سکواش سمیت دوسرے کھیلوں کے معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے وقت مانگاہے تاہم افسوس سے کہناپڑتاہے کہ انکے پاس کھیلوں کے لئے وقت نہیں ہے ۔جسکے باعث کھلاڑیوں میں سخت مایوسی کا سامناہے ۔

متعلقہ عنوان :