کھودا پہاڑ انکلا چوہا ، ایک جہانگیر ترین اور دوسرا عمران خان ‘ پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ میں کچھ اور باہر جا کر میڈیا کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں ،باپ بیٹے کے درمیان لین دین کا قانونی نکتے سے کوئی تعلق نہیں ‘افتخار چوہدری کہہ چکے ہیں کہ باپ بیٹے کے اور بیٹا باپ کے عمل کا ذمہ دار نہیں ، 95 فیصد والدین کو نہیں پتہ ہوتا کہ بیرون ملک بیٹے کیا کاروبار کرتے ہیں ‘ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں استثنیٰ کی تگ و دو کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد زبیر عمر اور دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 18 جنوری 2017 20:49
(جاری ہے)
باپ بیٹے سے پیسے لے یا بیٹا باپ سے اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
پاکستان میں ہر فیملی کا اسٹرکچر مختلف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے بیان دیا تھا کہ بیٹا باپ کیلئے اور باپ بیٹے کیلئے ذمہ دار نہیں ہے۔ ثبوت فراہم کرنا تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیکس ریٹرنز ریکارڈ پر ہیں۔ تحریک انصاف والے سپریم کورٹ کے اندر کچھ کہتے ہیں اور باہر کچھ اور۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ باپ بیٹے کے یا بیٹا باپ کے کئے کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں تلاشی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ عمران خان نے اپنے اثاثے بیان کرتے ہوئے غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز کا ذکر اپنے اثاثوں میں نہیں کیا۔ عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے بنی گالہ گھر اپنی رقم سے خریدا جبکہ عدالت میں کہا کہ یہ جمائما کے قرض سے حاصل کیا۔ دوسری طرف جمائمہ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو کبھی قرض نہیں دیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹے اور ان کی بغل میں کھڑا شخص فراڈیا ہے۔ ہم ان دونوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تیسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب وزیر اعظم بنے ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات سے ملک کے 20 کروڑ عوام متاثر ہوتے ہیں اس لئے ہمیں ان کے دفاع میں بولنا پڑتا ہے۔ وزیر مملکت نجکاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی جرگہ نہیں ہے کہ وہاں قانونی نقاط پر ہی بات ہو سکتی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ہمارے و زیر اعظم کا دفاع کرنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ یہ عمران خان اپنی طرف سے چھوڑتے رہتے ہیں کہ دنیا میں ہمارا مذابنایا جاتا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم سے متعلق کیس کی ڈے ٹو ڈے سماعت ہو رہی ہے ۔ ہم استدعا کرتے ہیں کہ ان کے کیسز کی بھی ڈے ٹو ڈے سماعت ہو۔ جہانگیر ترین نے اتنی کرپشن کی ہے کہ اس کے دفاع کو کوئی بھی نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہمارے سوالوں کا جواب دیں اگر ان کو مدد چاہیے تو اعتزاز احسن کو لے آئیں ہم تو وزیر اعظم کا دفاع کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کھودا پہاڑ اور نیچے سے 2 چوہے نکلے ایک جہانگیر ترین اور دوسرا عمران خان ہے۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.