لیاری ایکسپریس وے پر گارڈر کرین پر گر گیا، ڈرائیور جاں بحق

بدھ 18 جنوری 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کے دوران حادثہ، بھاری گارڈر کرین پر گر گیا، ڈرائیور جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین تین ہٹی پر لیاری ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کرین سے پل پر گارڈر رکھنے کے عمل کے دوران ایک بھاری گارڈر کرین پر گر گیا جس کے نتیجے میں کرین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ڈرائیور کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :