اوستہ محمد, جناح روڈ تین مرتبہ تو بنا لیکن چھ ماہ تک بھی نہیں چل پاتاچیرمین میر عامر خا ن جمالی نے پانی تو روڈوں سے نکلوانے کا اہم کردار اد کیا,عوامی حلقے

بدھ 18 جنوری 2017 21:35

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) اوستہ محمد میں حالیہ بارشوں کے بعد چیرمین میر عامر خا ن جمالی نے پانی تو روڈوں سے نکلوانے کا اہم کردار اد کیا ، لیکن کیچڑ تو تین دن سے جناح روڈ پر موجود ہے اس کی اصل وجہ روڈ نہ ہونے کا ہے ، یہ جناح روڈ تین مرتبہ تو بنا لیکن چھ ماہ تک بھی نہیں چل پاتا ہے ، اور یہ روڈ دو فٹ نالوں سے نیچے ہے بارشوں میں میونسپل کمیٹی عملہ موٹر لگا کر پانی کو تو نکال لیتے ہین لیکن اس کیچڑ کو کس طرح نکالیں ، جناح روڈکا یہ حال ہے تو شاہی بازار ، اسپتال روڈ ، افغان گلی کی کیا حشر ہوگی ، عوامی حلقوں نے میر عامر علی خان جمالی کی اس کوشوں کی تو تعریف کی کہ انہوں نے بارش کے پانی کو نکالنے میں کردار ادا کیا اب اس کیچڑ کو بھی نکالنے کا بندو بست کریںتاکہ محلق بیماریوں سے بچ سکیں ، اور عوامی حلقوں نے منتخب نمائیندوں سے بھی یہ مطا لبہ کیا کہ جناح روڈ اسپتال روڈ ، گڑھی خیرو روڈ کو بہتر نمونے سے تعمیر کیا جائے اور نکا سی اب جو کہ انڈرگراونڈ کام ادھورا چھوڑا گیا ان کو مکمل کیا جائے ورنہ کوئی بھی روڈ نہیں چل سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :