ڈیووس میں وزیر اعظم نواز شریف کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات
محمد علی بدھ 18 جنوری 2017 20:01
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2017ء) ڈیووس میں وزیر اعظم نواز شریف کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں. اس موقع پر وزیراعظم کی چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما سے ملاقات ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ملاقات میں وزیراعظم نے چینی کمپنی کے مالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی. جیک ما نے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ اقتصادی ترقی کے بعد وہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
خاص کر پاکستان میں ای کامرس کے شعبے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری میں وہ خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جیک ما نے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو ان کی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کی دعوت بھی دی۔ جیک ما نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کےتناظر میں باہمی معاشی تعلقات میں ترقی کے مواقع فراہم کرینگے۔ وزیراعظم نے ڈیووس میں دیگر کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.