نام نہاد مجاہدین نے اسلام کے چمن کو اجاڑا اور قبرستان آباد کئے ہیں‘ ریاض حسین شاہ

بدھ 18 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ نام نہاد مجاہدین نے اسلام کے چمن کو اجاڑا اور قبرستان آباد کئے ہیں۔گستاخ بلاگرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو آزادی اظہار قرار دینا شیطانی حرکت ہے اور اس شیطانی حرکت کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پر توہین قر آن، توہین رسالت ، توہین صحابہ اور توہین ازواج مطہرات کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف 295-Cکے تحت کاروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن نہیں کروڑوں مسلمانوں کے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت ضلع لاہور کے عہدیداران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قانون ناموس رسالت کو غیر مئوثر بنانے کا مقصد توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والوں کو کھلی چھٹی دینا ہے۔

توہین رسالت کے مقدمے کا اندراج مشکل بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قانون ناموس رسالت کو تبدیل کیا گیا تو حکومت کو سخت عوامی ردّعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیکولز لابی اسلام دشمنی سے باز آجائے۔ پاکستان میں ہر قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے لیکن سیکولر لابی صرف قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا بے بنیاد واویلا کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :