نواز شریف کا استثنیٰ مانگنا ہی چور ی کا اقرار ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 18 جنوری 2017 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے پانامہ کیس میں استثنیٰ مانگنے سے چوروں کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آگئی ہے ، نواز شریف کا استثنیٰ مانگنا ہی چور ی کا اقرار ہے ، اب تو سپر یم کور ٹ بھی پوچھ رہی ہے کہ اگر جرم نہیں کیا تو وزیر ا عظم استثنیٰ کیو ں ما نگ رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ شریف خاندان اور پو ری (ن)لیگ کو پانا مہ نے ذہنی مریض بنا دیا ہے ،ملکی دولت لو ٹنے والے چوروں کی پکڑ جلد ہو نے والی ہے ،نواز شریف اور ان کے ملاز موں کی فوج جتنے مرضی ہاتھ پائوں ما ر لیں احتسا ب سے اب انھیں کو ئی نہیںبچا سکتا ،پانامہ فیصلے کے بعد پانامہ حکمران اور ان کے حواری قوم کو منہ دیکھا نے کے قابل نہیں رہے گے ، جھو ٹے اورمنافق حکمران اللہ تعالی کی گرفت میںآچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملکی تار یخ میں پہلی بارعمرا ن خان کی وجہ سے کر یشن کا بادشاہ نواز شریف آج عدالت کے کٹہرے میں کھڑاہے ، عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ، اگر عمران خان بھی خاموش ر ہتے تو یہ معاملہ کب کا سرد خانے کی نذر ہو چکا ہوتا ،پانا مہ کیس حکمرانو ں کے گلے کا پھندا ثابت ہو گا ،کمیشن اور کر یشن ما فیا نے ملک کو بے در دی سے لو ٹا اب ان کا یوم حسا ب شرو ع ہو چکا ہے ۔