سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اسد اسلام مانی کا ڈرائیور ناجائز اثاثہ جات بنانے پر گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اسد اسلام مانی کے ڈرائیور اشرف کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ناجائز اثاثہ جات بنانے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈرائیور اشرف پر 30 لاکھ کا گھر بنانے، 2 گاڑیاں خریدنے اور ضبط شدہ دودھ چوری کرانے کا الزام تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے انکوائری رپورٹ اینٹی کرپشن کو سونپ دی جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اشرف کو گرفتارکرلیا۔ تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :