چیئرمین ایف بی آر اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

بدھ 18 جنوری 2017 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین ایف بی آر اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ اُن کی جگہ ڈاکٹر ارشاد احمد خان کو چیئرمین ایف بی آر کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نگران چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد احمد خان ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کے گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کی آسامی کے لئے مستقل تعیناتی تک ڈاکٹر ارشاد احمد خان کو نگرانی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد کمشنر لاہور آر ٹی او ٹو بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :