مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ، اہم شخصیات سے ملاقات کابھی امکان

بدھ 18 جنوری 2017 22:00

مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ، اہم شخصیات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ و چیئرمین خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان بدھ کی شام عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان طے شدہ پروگرام کے تحت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا پہلے سے عمرہ کی سعادت کے حصول کیلئے جانے کا پروگرام تھا،خراب صحت کے پیش نظر پروگرام میں ردوبدل کیا گیا،صحت کی بحالی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان سعودی عرب چلے گئے۔سعودی عرب میں مولانافضل الرحمان کی اہم شخصیات سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :